اسلام آباد ،27 اکتوبر ( اے پی پی): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری شعبے میں اشتراکِ عمل اور پاکستان و کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے کے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔









