وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب

4

مظفرآباد، 27 اکتوبر(اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا،آج ہر کشمیری اور پاکستانی یوم سیاہ منارہا ہے، بھارت کشمیریوں کے جذبے سے خوفزدہ ہے، کشمیری ہر قیمت پر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آزادی کی قیمت کشمیریوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکا، کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں اور نہ اب جھکیں گے،بدترین بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزای  دن بدن  بڑھ رہا ہے۔

کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوں کو پاکستان سے محبت اور عقیدت ہے، کشمیری اپنے جنازے پاکستانی پرچم میں دفنا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں عظیم فتح نے کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کر دیے،حکومت پاکستان،پاک افواج کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے، کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں۔