روسی سفارتخانے میں درسی کتاب “پشتو ایڈوانسڈ اپلائیڈ گرامر” کی رونمائی کی تقریب

9

اسلام آباد، 28 اکتوبر (اے پی پی): روسی سفارتخانے میں ایک نئی درسی کتاب “پشتو ایڈوانسڈ اپلائیڈ گرامر” کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد روسی اور پاکستانی لسانی ماہرین و محققین کے درمیان علمی اور تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔تقریب میں پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خوریو، پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب سمیت پاکستان کی تعلیمی برادری اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ کتاب نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے پروفیسر حفیظ الرحمٰن  نے تحریر کی اور اسے پاکستان میں روسی سفارت خانے کے تعاون سے شائع کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پشتو گرامر کے جدید تدریسی مواد کی کمی کو پورا کرنا اور روسی یونیورسٹیوں میں پشتو زبان سیکھنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس درسی کتاب کی کاپیاں ان تمام روسی جامعات کو فراہم کی جائیں گی جہاں پشتو زبان پڑھائی جاتی ہے۔