اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے مرکز برائے کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ترمیمی بل 2026کی منظوری دے دی ۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر اقبال نے تحریک پیش کی کہ مرکز برائے کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ترمیمی بل 2026سینیٹ کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے ۔
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی ۔ پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر اقبال نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے ۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی ۔











