اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دی ہے۔ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل ایسٹ ایشیا پیسیفک نے سنگاپور کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے حوالے سے جامع مذاکرات کریں گے۔











