کشمیر چوک انڈر پاس صرف 27 روز میں مکمل، کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

8

اسلام آباد، 4 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کشمری چوک انڈر پاس 27 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے جسے کل جمعرات کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ منصوبے کے اطراف 6 ہزار نئے درخت اور پودے بھی لگائے گئے ہیں۔

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے کشمری چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور دن رات محنت کرنے پر انہیں شاباش دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ورکرز اصل ہیروز ہیں جنہوں نے شبانہ روز انتھک محنت سے منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا۔ انہوں نے منصوبے کے تعمیراتی کام کو بھی سراہا۔