نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے ، کپتان فرحان یوسف

10

عمان، 04 نومبر ( اے پی پی): پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے اور تمام کھلاڑی ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع اور گزشتہ سال کی کامیابی کو دہرانے کے لیے پرعزم ہیں، عمان میں کل سے شروع ہونے والے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ جمعہ، 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم، جس نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی، کے کپتان فرحان یوسف کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کا مورال انتہائی بلند اور وہ ایونٹ کے لیے مکمل طور پر پُراعتماد ہیں۔