اسلام آباد، 11 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وزارتِ ریلوے میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے ادارے میں جدیدیت، آپریشنل بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی کاوشوں کو سراہا اور جاری ترقیاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اداروں کی ترقی اور پائیدار بہتری کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔











