اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بابر مسعودووچ عثمانوف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کی وزارتی کونسل کے 30 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔











