اسلام آباد، 19 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو یہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی و موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ اس موقع پر اس بات کا ذکر بھی کیا گیا کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئی تھیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ بھی تمام معاملات پر مل کر بیٹھا جائے گا اور باہمی مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔











