صدر پاکستان عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

302

ریاض،12دسمبر2018(اے پی پی)صدر پاکستان عارف علوی نے  سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے  ملاقات کی ۔ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات،  تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور  پر بات چیت ہوئی ۔سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

اے پی پی/امیر محمد/حامد بلال

وی این ایس  ریاض