وزیر اعظم عمران خان سے سینئیر سیاست دان چودھری شجاعت حسین کی ملاقات

175

اسلام آباد ،دسمبر 28(اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان سے سینئیر سیاست دان اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الہی اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملا قات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملا قات میں اپوزیشن کی جانب سے حالیہ منفی رویے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اے پی پی /وسیم/ریحانہ

وی این ایس