اسلام آباد ،17 جنوری(اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے قبائلی علاقوںسے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں وفد کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کے نمائندگان کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قبائلی علاقہ جات کے لئے بالترتیب بارہ اور چوبیس نشستیں کی جائیں اور اس سلسلے میں مطلوبہ کاروائی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرکے اقدامات کئے جائیں۔
ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، جواد حسین، محسن جاوید، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبد الشکور شامل، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِبرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے ۔
اے پی پی/ظہیر/شاہ زیب
وی این ایس اسلام آباد