اسلام آباد،27 جنوری (اے پی پی): پاک بحریہ رواں سال فروری میں چَھٹی کثیرالقومی مشق امن2019کی میزبانی کرے گی جس میں 40سے زائد ممالک “امن کیلئے متحد” عزم کے تحت اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔
تر جمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق “امن مشق” کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئےمشترکہ آپریشنز اور جوابی کاروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔
پاک بحریہ نے اس سلسلے میں مُختلف پرومو اور معروف پاکستانی دانشوروں کے پیغامات پر مبنی ویڈیوز بھی ریلیزکی ہیں۔ پاکستان ٹی وی صنعت سے وابسطہ عالمی شہرت یافتہ فنکار اور مصنف انور مقصود نے کہا ہے کہ میں پاک بحریہ کو کثیر الملکی مشق امن کے انعقاد پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اے پی پی/عماربرلاس/رضوان
وی این ایس اسلام آباد











