کشمیری قوم پر بھارتی ظلم و ستم کی تاریخ پرانی

80

اسلام آباد،31جنوری(اے پی پی ):کشمیری قوم پر ظلم و ستم کی تاریخ بہت پرانی ہے، تقسیم برصغیر کے فوراً بعد آر ایس ایس(RSS) کی گماشتوں نے مہاراجہ کی فوج کے ساتھ مل کر قتل و غارتگری  اور لوٹ مار کا وہ سلسلہ شروع  کیا جسکے بیان سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

پاکستان بھیجنے کے جھوٹے وعدے سے کشمیروں کو ایک میدان میں کھڑے ہونے کو کہا اور پھر دریائے توی کے کنارے گولیوں کی بوچھاڑ کرکے بے دردی سے شہید کردیا گیا،

اس واقعہ  میں تقریباً 6 لاکھ کشمیری جوان لقمہ اجل بن گئے، اس واقع سے اب تک قتل و غارتگری کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

اے پی پی/احسن/حامد

سورس:وی این ایس اسلام آباد