ممبران ِپارلیمنٹ  کا  فرض ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  

232

 

اسلام آباد ، 24 جون ( اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ جہاں سے جیتے وہاں کہتے ہیں الیکشن  ہوا جہاں سے ہارے وہاں کہتے ہیں سلیکشن ہوئی ہے۔ایک وقت میں دو  رائے  نہیں  ہوسکتی،اس کنفیوژن سے قوم کو نکالنا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان   نے کہا ہے کہ عمران خان ،  ایم این ایز کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں سلیکٹڈ کہہ کر نہ صرف انکی بلکہ پورے پارلیمان کی توہین کی جاتی ہے اور پارلیمنٹ کا تقدس بھی  پامال  کیا جاتا ہے ۔

معاون خصوصی  نے  کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کا  فرض ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دیں ۔

 وی این ایس اسلام آباد