وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے واشنگٹن میں جینڈر اور ڈویلپمنٹ پر ایڈوائزری کونسل کی نشست حاصل کرلی

505

واشنگٹن (امریکہ) اپریل ۴۲ (اے پی پی): وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے واشنگٹن میںعا لمی بینگ گروپ اور آئی ایم ایف کے زیر اہتمام “اسپرنگ میٹنگز”میں شرکت کی جہاں انہوںنے عالمی بینک گروپ(WBG) کی جانب سے جینڈر اور ڈویلپمنٹ پر ایڈوائزری کونسل کی نشست حاصل کی۔ عالمی بینک گروپ کی ایڈوائزری کونسل 2011میں قائم ہوئی جو خارجی مشاورتی تنظیم ہونے کی حیثیت سے صنفی مساوات کو فروغ دینے میں عالمی بینک گروپ کی مد د کررہی ہے۔کونسل کے ممبران میں کنیڈا، ہالینڈ، پیراگوئے سے فنانس اور پلانگ کے وزرائ؛مرکزی بینکوں کے گورنرز؛یو این ویمن، آکسفیم انٹرنیشنل، اور گلوبل فنڈ فار ویمن کے سی ای اوز؛ اور عالمی خواتین سفیر شامل تھیں۔ وزیر مملکت نے بھی بینک میں منعقدہ Tackling Employer-Supported ChildCare کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،محترمہ ماروی میمن نے کہا کہ اتنے اہم عالمی فورم پر نامزد ہونا پاکستان ، بی آئی ایس پی اور میرے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر غربت کو کم کرتے ہوئے ایسے فورم پر خواتین کی بااختیاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ایک خصوصی پیش رفت ہوگی۔ وزیر مملکت نے فعال قانون سازی کے ذریعے خواتین کی بااختیاری اور بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹی (BBC)نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے اور انکی آگاہی کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے معاشی خودمختاری کیلئے ای۔ کامرس سمیت بی آئی ایس پی کے متعدد اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ایک روز قبل، وزیر مملکت نے جنوبی ایشیاءکی عالمی بینک کی نائب صدر، Ms. Annette Dixon اور سینئر ڈائریکٹر برائے سوشل پروٹیکشن، لیبر اینڈ جابز، Mr. Michal Rutkowski سے ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستانی خواتین کو غربت سے باہر نکالنے اور روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔بی آئی ایس پی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ، محترمہ ڈکسن نے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے صوبوں کیساتھ تعاون پر زور دیا۔ مسٹر Rutkowski نے حکومتوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے مفاد کیلئے ، سوشل سیفٹی نیٹس کے حوالے سے تجربات اور معلومات کے اشتراک کیلئے وزیر مملکت کی ورچول نیٹ ورک کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ اے پی پی حمزہ

وی این ایس واشنگٹن