شدت پسندی، دہشت گردی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار پر سیمینار

516


اسلام آباد، اپریل 15 (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور کا دہشت گرد, میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ دہشت گرد میڈیا کو لوگوں میں خوف پھیلانے، پرامن نوجوانوں میں شدت پسندی میں اضافے اور دہشتگردی کے واقعات میں رابطہ کاری کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
پیر کو اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امن پسندی اور شدت پسندی کے درمیان جنگ میڈیا کے ذریعے لڑی جا رہی ہے، شدت پسندی اور دہشتگردی کی روک تھام میں میڈیا کو انتہائی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام کو دہشتگردی سے منسلک کرنا از خود دہشتگردی ہے۔
دہشت گردی سے متعلق اسلامی نقطہ نذر پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام جبر ، ظلم کا حکم نہیں دیتا۔ اسلامی دہشت گردی انتہائی گمراہ کن اختراع ہے۔ میڈیا کو اسلام کا حقیقی اور پرامن چہرہ دنیا تک پہنچانا چاہئیے۔ دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹنگ انتہائی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں ہونی چاہئیے۔
معاشرے میں کسی قسم کی نفرت اور تقسیم پیدا کرنے والے مواد پر پابندی ہونی چاہئیے۔
سعدیہ/اے پی پی ا ن م