پاکستان امن کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم نے دہشتگردی کو شکست دی ہے: احسن اقبال

466

اسلام آباد، ستمبر 18 (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے آرٹسٹ، رائٹرز اور فلم سازوں کی وجہ پاکستان امن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد میں ایشیاء پیس فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے اور ہماری ملک میں ادبی میلے سجنے شروع ہو گئے ہیں اور اب انٹرنیشنل فلم ساز پاکستان آئے ہیں۔

کل کے الیکشن میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دوں گا کہ جمہوریت کی فتح ہوئی۔ پاکستان میں آج 20 گھنٹے بجلی آتی ہے جو ماضی میں 20 گھنٹے جا رہی تھی۔
اس الیکشن کے دوران کچھ لوگوں کے اغوا کی شکایت آئی تھی۔ متعلقہ اداروں سے رپورٹ مانگی ہے اور وہ بازیاب ہونگے، اسکا پتہ لگایا جائے گا کہ کون اس غیر جمہوری کاروائی میں ملوث ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیئے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استیمال ہونے دے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سختی سے اس نظریے پہ کاربند ہے کہ کی خطے میں امن چاہتے ہیں اور کوئی ملک اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
اگر معیشیت مضبوط ہے تو دفاع مضبوط ہو گا اور اگر یہ کمزور ہے تو دفاع کمزور ہے۔

اے پی پی/سدرہ/وی این ایس اسلام آباد /mka