صدرمملکت ممنون حسین کی ایوان صدر میں میں پناہ کے وفد سے ملاقات

408

اسلام آباد، نومبر24(اے پی پی): صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)  دل کے امراض سے بچاو کے لیے آگاہی مہم چلا رہا ہے جس سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے ۔

صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں پناہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے  چیئرمین  میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی سربراہی میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دل کی بیماریوں سےبچاو کے لیے پناہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مرض  کے لاحق ہونے کی  دوسری وجوہات کے علاوہ ایک وجہ سیگریٹ نوشی بھی ہے جس پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے  جا رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی چاہیے کہ  وہ دل کے مرض اور دیگر بیماریوں سے بچاو کے لیے  اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں اور خوراک بہتر بنائیں۔

صدر مملکت نے پناہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر  پناہ کے چیئرمین  میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کے متعلق  بتایا اور اپنی کتاب بھی انھیں پیش کی۔

اے پی پی/حمزہ/فرح