سائبر سیکیورٹی مسائل کے تدارک کے لیے مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔ جنرل جنجوعہ

318

اسلام آباد، 13 فروری (اے پی پی): مشیر قومی سلامتی جنرل (ر )ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کی پالیسی بنانے میں وقت لگتا ہے ،ہم ابھی جہاں ہیں پاکستان کو ابھی بہت آگے جانا ہے،سائبر سیکیورٹی کے لیے اتحادی بنانے پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن تمام احتیاطی تدابیر لینا ہوں گی۔
منگل کوسائبر سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ سیمنار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کے خلاف جوہری استعمال امریکہ کی جارحانہ پالیسی ہے ہماری جوہری طاقت ہماری دفاعی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی خطے میں ایک ابھرتا ہوا خطرہ ہےترقی پذیر ممالک خصوصاّ پاکستان کو خطے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے،سائبر سیکیورٹی ہم سب کے لیے نیا چیلنج ہے۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے تدارک کے لیے حکمت عملی ضروری ہے، حکومت اور عوام کو سائبر سیکیورٹی کی آگاہی دینا ضروری ہے، سائبر سیکیورٹی کی آگاہی کو اولین ترجیح دینا ہو گی، قومی پالیسی ہونی چاہیے اور تمام ایجنسیوں کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون ہوناچاہیے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارا معیار عالمی سطح کا ہونا چاہیے۔
ا پ پ حمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد