ما ضی میں انسانی ترقی پرکوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی،تحریک انصاف کی حکومت کا مشن غریب طبقے کو اوپر لانا ہے:وزیر اعظم

252

پشاور، 14دسمبر 2018(اے پی پی): وزیراعظم عمران  نے کہا ہے  کہ2013 میں خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت بنائی خیبرپختونخوا کے لوگ دوسری باری نہیں دیتے لیکن ہمیں عوام نے دوسری بار  پہلے سے زیادہ  میندیٹ دیا ،    اگر کسی کوئی بھی حلقہ کھلوانا ہے توہم تیار ہیں۔

سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب  کرتے ہو  ئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کےلوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی اس لیے دوسرامینڈیٹ ملا، ہمیں محمود خان کی ایمانداری پرپورا یقین ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدارکووزیراعلیٰ بنایا توہمارا مذاق اڑایا گیا، عثمان بزدارایماندار اوردلیرشخص ہیں۔  وزیر اعظم کا  مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارمافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پر سونے والوں کیلیے شیلٹر ہاؤس بنانے

پر وزیر اعلیٰ کےپی کو مبارک باددیتا ہوں ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ کے پی پر مجھے اعتماد تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ما ضی میں پاکستان میں غریب اورامیرمیں فرق بڑھتا گیا، انسانی ترقی پرکوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی  اور نہ ہی  کسی نے نچلے طبقے کواوپرلانے کے لیے سوچا، تحریک انصاف کی حکومت  کا مشن غریب طبقے کو اوپر لانا ہے ہم سارے پاکستانی بچوں کے لیے ایک تعلیمی  نصاب پرکام کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کوجوتنخواہ ملتی ہےاس سے میرا بنی گالہ کا خرچہ بھی نہیں نکل سکتا، بھینسیں بیچنے پرمذاق اڑایا گیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کا پیساعوام پرخرچ ہونا چاہیے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  اپنے لوگوں کے لئے نوکریاں چاہیئں  ،جب تک سرمائیہ کاروں کے لئے  آسانیاں پیدا نہیں کریں گے  سرمایہ کاری نہیں  ہو گی  تو نوکریاں کہاں سے ملیں گی؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہاگرکوئی بیوروکریٹ کام نہیں کرتا تواس کونکال دیں،

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو مخاطب کرکے کہا کہ اگرکوئی بیوروکریٹ رکاوٹ پیداکرتاہےتواس کیخلاف ایکشن لیں۔

 

اے پی پی پشاور /صائمہ حیات/ شاہ زیب

وی این ایس پشاور