وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین کاپاکستانی کمیونٹی سےخطاب

314

لندن، دسمبر 08 (اے پی پی): لندن میں وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کی سیاست میں بیرون ملک مقیم پاکستان کا اہم کردار ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی  کرپشن فری  اوربہترطرزحکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے بھی برصغیرکے مسلمانوں کے حقوق کی بات کی تھی۔ پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کو کسی سیاسی چیلنج کاسامنانہیں ہے۔ نوازشریف اورآصف علی زرداری اپناآخری الیکشن لڑچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت کوگڈگورننس کاچیلنج درپیش ہے۔

وزیراطلاعات چوہدری فواد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نےاپنے دورحکومت میں قرضوں میں ریکارڈاضافہ کیا۔  جب حکومت سنبھالی تو سب سےبڑاچیلنج ادائیگیوں کاتھا۔ پاکستان کوفوری طورپرادائیگیوں کامسئلہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائربڑھے ہیں۔ پہلے100روزمیں برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ آئندہ3سال میں حکومت کی توجہ برآمدات میں اضافے پرہے۔  جب سے حکومت سنبھالی قومی خزانہ حیران ہے کہ مجھے کسی نے لوٹانہیں۔  حکومت کے100روزمیں کسی قسم کاکرپشن کاسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں ہلاکتوں پرکسی نے استعفیٰ نہیں دیا۔ اعظم سواتی پرالزام لگااورانہوں نے اپنااستعفیٰ وزیراعظم کوپیش کردیا۔ عمران خان نے یہ کلچرنئے پاکستان میں متعارف کرایا۔ نئے پاکستان میں کابینہ کے افرادبھی خوداحتسابی کیلئے پیش کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کی آسانی کیلئے پٹواری کلچرکاخاتمہ کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افرادکی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیداکررہی ہے۔ ملک سےپیسہ چوری کرکےبرطانیہ اوردبئی میں جائیدادیں بنائی گئیں۔

سُہیل/ فاروق

اے پی پی وی این ایس اسلام آباد

وی این ایس لندن