وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

277

 

اسلام آباد ، 6 دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مذاکراتی عمل کے ذریعے امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور پرامن تصفیہ پر زور دیا ، آج ”ڈومور “ کے مطالبے کی بجائے افغانستان کا پرامن حل تلاش کرنے میں ہمارا تعاون مانگا جارہا ہے،اب کسی اورکی جنگ لڑنے کے بجائے پاکستان ثالثی کے ذریعے تصفیہ میں اپنا کردار ادا کرے گا، یمن میں امن کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے، تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کی عبادت گاہوں تک رسائی فراہم کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

اے پی پی /حمزہ /شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد