وزیراعظم کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ وسط 2019 تک قائم و فعال کرنے کی ہدایت

286

اسلام آباد، 3 دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ وسط 2019 تک قائم و فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت پیر کو وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت سے ملاقات میں دی۔چیف سیکرٹری پنجاب بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر منصوبہ بندی نے بھی جنوبی پنجاب کے سماجی اور اقتصادی حقائق کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔

اے پی پی / عمار برلاس/ نیوز ڈیسک

وی این ایس اسلام آباد