صحت کے شعبے میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء حکومت کی  بڑی پیشرفت ہے:صدر مملکت

243

راولپنڈی،14 جنوری(اے پی پی): صدر ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی لوگوں کو غربت سے نکالنے کا بہترین طریقہ ہےجبکہ صحت مند سرگرمیوں سے دوری کے باعث متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں اورصحت کے شعبے میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بڑی پیشرفت ہے۔

پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے دوسرے روڈ شو کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں صحت کے میدان میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہاہےجبکہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔بیماریوں کو روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہےجبکہ احتیاط پر ایک روپیہ خرچ کر کے علاج کے 100روپے بچائے جا سکتے ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبےمیں کیے گئے اقدامات کے اثرات جلد نظر آئینگے ۔

صدر مملکت نے وزیر صحت کو ملک میں “فٹنس ڈے”منانے کی تجویز  بھی دی ۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

سورس:وی این ایس  ، اسلام آباد