پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 363.47 پوائنٹس کا اضافہ

248

 اسلام آباد ، جنوری 14(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 363.47 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39412.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات کافی متحرک رہے۔ آج کاروباری سرگرمیوں کے آغا پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 49 پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 177 پر چلا گیا اور کچھ ہی دیر بعد انڈیکس میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور 450 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 39 ہزار 499 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ دوسرے سیشن میں بھی سرمایہ کار متحرک نظر آئے اور مجموعی طور پر انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 188.58  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 18803.72 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 204.41پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ28943.37  پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 11 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 05ارب 47کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سےپاک الیکٹرون، کے الیکٹرک اور ٹی آر جی سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

نیوز رپورٹ

سورس:وی این ایس اسلام آباد