نیشنل آرکائیوز کے ڈیٹا کو یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اور حکومتی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے:صدرمملکت

256

اسلام آباد،22جنوری(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیشنل آرکائیوز ایک بیش بہا خزانے کا امین ہے، اس ڈیٹا کو یونیورسٹیوں،  تحقیقاتی اور حکومتی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ اس خزانے تک محققین،  طلباء اور عوام کو آسان رسائی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں نیشنل آرکائیوز کے دورہ  کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہاکہ نیشنل آرکائیوز کے ڈیجٹلائیزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،تاریخی دستاویزات کو محفوظ کرنے کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے  اورادارے کی موثر تشہیر کی جائے ۔

صدر مملکت نے نیشنل آرکائیوز کو تمام درپیش مسائل کے حل میں بھر پور امداد کی یقین دہانی  کرتے ہوئے کہا کہ  عوام اپنی ذاتی تاریخی دستاویزات اس کے حوالے کریں تاکہ  انہیں محفوظ کیا جا سکے اور وہ تحقیق میں مفید ثابت ہوں ۔

صدر مملکت کو ادارے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی  جبکہ صدر مملکت نے نیشنل آرکائیوز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تاریخی دستاویزات کا معائنہ بھی کیا ۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

وی این ایس اسلام آباد