پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 237.27 پوائنٹس کا اضافہ

249

اسلام آباد ،  21 جنوری  (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 237.27 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39543.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 306پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس 225 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39 ہزار 531 پر چلا گیا، مثبت رجحان اور مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور وہ متحرک نظر آئے جس کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ ایک وقت میں انڈیکس میں 381 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39688 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ دوسرے سیشن میں بھی مثبت رجحان جاری رہا اور انڈیکس میں پہلے 474 اور کچھ دیر میں 503 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ہو ا اور انڈیکس 39 ہزار 810 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 171.26  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 18928.33 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 161.03 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ29078.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 12 کروڑ 44  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار05 ارب96 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، فوجی فوڈز بی او پنجاب اور ٹی آر جی سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

وی این ایس اسلام آباد