پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، 100 انڈیکس میں 24.38 پوائنٹس کی کمی

261

اسلام آباد ، جنوری 25(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں ملا جلا رجحان رہا۔

آج بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 289 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میںپہلے 71اور پھر 88 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 377 پر چلا گیا. اس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان نظر آیا او ر انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا پہلے سیشن میں ہی ایک وقت میں انڈیکس میں 105 پوائنٹس تک کی کمی ہو گئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 183 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ دوسرے سیشن میں مارکیٹ سنبھل گئی اور انڈیکس منفی زون سے نکل کر دوبارہ مثبت زون میں داخل ہو گیا۔ اس کے بعد انڈیکس میں 62 پوائنٹس تک کا اضافہ ہو ا اور انڈیکس 40 ہزار 51 پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان نظر آیا اور انڈیکس میں17سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 40ہزار 271 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ منفی زون سے نہ نکل سکی اور کاروبار کا اختتام بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 24 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 7.59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19 ہزار 346پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 86.26 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 367 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر315  کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مارکیٹ میں آج 15کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ80  کھرب 51 ارب سے زائد رہا۔

آج کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ، پاک انٹرنیشنل بلک ، فوجی فوڈز اور یونٹی فوڈز لیمیٹڈسرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /شاہ زیب

وی این ایس