کھانا سب کے لیے، کم سے کم پیسوں میں اچھی اور معیاری خوراک کی فراہمی کا مقصد 

192

اسلام آباد ،جنوری(اے پی پی):اچھی خوراک ہر زی روح خصوصا بچوں کی بنیادی ضرورت اور ترجیح ہے خصوصا بچے جو ہمارا مستقبل ہیں ان بچوں اور مستحق افراد کے لیے اچھی خوراک کی فراہمی بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ کچھ انسانوں کو تو خدا نے انواح و اقسام کے لوازمات سے نوازا ہے تو کچھ لوگوں کو اتنی فراخی نہیں بخشی ایسے میں بحثیت انسان اور خصوصیت سے بحثیت مسلمان ہم پر کچھ زمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسی زمہ داری ک احساس کرتے ہوئے خیبر مارگہ ایسوسی ایشن اور چند مخیر حضرات نے مل کر کھانا سب کے لیے کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ہے کہ مستحق افراد خصوصا مختلف سکولز کے بچوں کو اچھی اور معیاری خوراک فراہم کی جائے تا کہ انہیں ایک صحت مند اور مفید شہری بنایا جا سکے۔

اس پروگرام کے تحت سکولز کے بچوں اور محنت کش طبقے کے افراد کو انتہائی معمولی رقم پر اچھا اور معیاری کھانا فاہم کیا جاتا ہے ۔

اے پی پی/سعیدہ/شاہ زیب

وی این ایس