تعلیمی اداروں ریسرچ کے ذریعے پبلک پالیسی کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

244

اسلام آباد، 06 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشی و معاشرتی ترقی کا انحصار تعلیم کے شعبے میں ترقی پر ہوتا ہے۔ تعلیمی ادارے ریسرچ کے ذریعے پبلک پالیسی کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایوان صدر میں  انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسینزئی اور پریذیڈنٹ احمد یوسف درویش سے ملاقات میں

صدر مملکت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تعلیمی شعبے میں قابل تحسین کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی رینکنگ میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے تا کہ بین الاقوامی اداروں اور طلباء کی توجہ اس کی طرف مرکوز کی جاسکے۔

اس موقع  پر صدر مملکت نے یونیورسٹی کے جدہ کیمپس کی تجویز کو بھی سراہا اور ریکٹر اور پریذیڈنٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت نے یونیورسٹی کے مُختلف شعبہ جات اور جاری منصوبوں کی ضروریات کے حوالے سے یونیورسٹی کو اپنی بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی۔

 

اے پی پی/ حمزہ/حامد

وی این ایس اسلام آباد