وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلیگرافی کی ماہر سونیا کی ملاقات

266

اسلام آباد،06فروری(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی  اسلامی کیلیگرافی کی ماہر مس سونیا نے ملاقات کی ، جنہوں نے وزیر اعظم کو کیلیگرافی کا فن پارہ پیش کیا ۔ فن پارے میں انہوں نے وزیر اعظم کی تصویر پیش کی جس  میں قومی ترانہ درج ہے۔

کیلی گرافی میں مس سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی۔ سوشل میڈیا کے توسط سے ہی انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست کی ۔ وہ اس ملاقات کے لیے خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کو کیلیگرافر سونیا کے کام کو سراہا جبکہ سونیا کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہیں ، نئے پاکستان کے امیج  کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کے لیے ہر کوشش کے لیے تیار ہوں۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

وی این ایس ، اسلام آباد