علیم خان کے اس استعفے سے پاکستان تحریک انصاف اور باقی جماعتوں کے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے: چوہدری فواد حسین

237

اسلام آباد ، 06 فروری  (اے پی پی) :وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کے لیے مضبوطی کا باعث ہے،علیم خان  کے اس استعفے سے  پاکستان تحریک انصاف  اور باقی  جماعتوں  کے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ   جیسے ہی علیم خان کی گرفتاری کا کہا گیا، انہوں نے  وزیر اعلی پنجاب کو اپنا استعفی بھیج دیا، علیم خان  کے اس   فوری استعفے سے  پاکستان تحریک انصاف  اور باقی  جماعتوں  کے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔

وفاقی وزیر نے علیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا  کہ  علیم خان  کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب  کیا بہانہ بنائےگی لیکن ہم  احتساب کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اے پی پی/ناہید /قراۃالعین

وی این ایس اسلام آباد