پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 108.71 پوائنٹس کی کمی

274

اسلام آباد ، فروری 06(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 108.71 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41,505.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 614 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 141پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41 ہزار 755پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں 50 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 563 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ اس کے بعد ایک بار پھر مارکیٹ میں سنبھلاﺅ آیا اور مارکیٹ میں پہلے 95 اور پھر 129پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 744 پوائنٹس پر آ گیا۔

دوسرے سیشن میں بھی ٹریڈ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں 150پوائنٹس تک کا اضافہ ہو ا جس سے انڈیکس 41 ہزار   764 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہونے لگی اور ایک وقت پر انڈیکس میںپہلے 80 اور پھر 196 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 41ہزار 417 پر پہنچ گیا ۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ منفی رجحان سے نہ نکل سکی اور انڈیکس کا اختتام بھی 108.71کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 62.14 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس  30,046.87 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 60.93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 30111.71پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 220 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 20کروڑ51  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 09 ارب85 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ، میپل لیف اور ڈی جی کے سیمنٹ سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

وی این ایس،اسلام آباد