عمران خان کی بدولت نواز شریف اورزرداری کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا: چوہدری فواد

225

اسلام آباد،08فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے نا انصافی اور وراثتی کرپشن کے خاتمے کی بات کی ہے۔انہی کی سیاست کی بدولت نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان کی اور پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد پہ لکھی جانے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک مڈل کلاس کی تحریک تھی۔ عمران خان کا پیغام جو کرپشن کے خاتمے کے لیے تھا اس سے مڈل کلاس اور نوجوان نسل بہت متاثر ہوئی ۔پی ٹی آئی کے 126 دن کے دھرنے نے پاکستان کی سیاست پہ بہت مثبت اثر ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بے تحاشا  قرضے لیے گئے، وفاقی حکومت کا بجٹ ہی خسارے سے شروع ہوا ۔ ہمیں اقتدار میں آتے ہی سب سے اہم چیلنج معیشت کا تھا۔ حکومت میں آنا ایک حصہ ہے اور نظام بدلنا دوسرا، حکومت میں آتے ہی اُسی دن نظام نہیں بدلا جا سکتا۔

اے پی پی /ناہید/نائلہ