پی ایس ایل فور میں شرکت کےلئے ملکی سٹارز کی دبئی روانگی شروع، مداحوں سے دعا اور سپورٹ کی اپیل

416

اسلام آباد، 08  فروری  (اے پی پی): پاکستان سپر لیگ فور میں شرکت کے لیے  کھلاڑیوں کی دبئی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا، دیگر ٹیموں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز بھی  آج دبئی پہنچیں گے۔

 روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی مداحوں  سے دعا اور سپورٹ کی اپیل ،کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں کے لئے  ویڈیو پیغامات جاری کیے،  کھلاڑی  کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ ایک دفعہ پھر ٹائیٹل اپنے نام کر سکیں۔

عمید آصف نے  اپنے   پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل فور کے لیے پوری طرح تیار ہوں، پشاور زلمی کے مداحوں سے درخواست ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ پر آکر سپورٹ کریں ۔

نبی گل کا بھی کہنا تھا کہ مداحوں سے  پشاور زلمی کے لیے دعا کی اپیل ہے  اور   انہوں نے کہا  کہ ہم پی ایس ایل فور کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ابتسام شیخ نے  بھی  مداحوں کے نام پیغام  جاری  کرتے ہوے کہا  کہ ہ پشاور زلمی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی اور ایک بار پھر یہ ٹائیٹل اپنے نام کرے گی ۔انہوں نے   بتایا کی میچ کے لیے  بھر پور تیار ہیں۔

پشاور زلمی ٹیم  کے ہیڈکوچ محمد اکرم ، مینجر ارشد خان جبکہ کھلاڑیوں میں کامران اکمل، عمید آصف، ثمین گل ، نبی گل، سمیع اللہ آفریدی، عمر امین ، جمال انور،خالد عثمان اور ابتسام شیخ بھی آج دبئی پہنچ جائیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور دیگر غیر ملکی کرکٹرز ایک سے دو دن میں ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔

تمام کھلاڑیوں نے کرکٹ کے شائقین سے میچ دیکھنے  اور سپورٹ  کرنے کی  کی  درخواست بھی کی ۔

اے پی پی/احسن/قراۃالعین

وی این ایس اسلام آباد