ٹیکنالوجی میں جدت کے باعث حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو ایڈورٹائزنگ ٹول میں شامل کر رہی: چوہدری فواد

246

اسلام آباد،06 فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بدلتے رجحانات اور ٹیکنالوجی میں جدت کے  باعث  حکومت  ڈیجیٹل میڈیا کو ایڈورٹائزنگ ٹول  میں شامل کر رہی ہے، بک سے بات کی ہے کہ اپنا آفس پاکستان میں کھولے، کوشش ہے کہ اشتہارات کی مد میں پاکستان سے پیسہ باہر نہ جائے۔

ڈیجیٹل میڈیا کے حوالےسے تقریب سے خطاب میں  وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے  کہا کہ پرنٹ میڈیا میں خلا ء کم ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آ رہی ہے۔ اخبارات کی بندش کے باعث بے روزگاری کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔اخبارات کی بندش کی وجہ معیشت نہیں ،ٹیکنالوجی ہے۔ پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات میں کمی آ رہی ہے۔ ہزاروں بچے میڈیا کی ڈگریاں لے کر مارکیٹ میں آ رہے ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا کی ہیت تبدیل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی پی کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے۔ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی۔ گزشتہ حکومت نے میڈیا بجٹ کو بہت زیادہ بڑھا دیا تھا۔ ایروس نے پاکستان کی ڈرامہ سیریل ساڑھے 4لاکھ ڈالر میں خریدی ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ اشتہارات کی تعداد میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل میں اشتہارات کا بڑا حصہ سپورٹس چینل کو چلا جائیگا۔ معاشی مشکلات کے باعث حج پر سبسڈی نہیں دی جا رہی۔ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی  پر انحصار کرنا ہو گا۔

 

اے پی پی/ ناہید/حامد

وی این ایس اسلام آباد