اسلام آباد، 04 اپریل (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے زیر اہتمام بحری سیاحت سے متعلق” پا کستان میں بحری سیاحت کی ممکنہ ترقی” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیمینار کا مقصد میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز اور سیاحت کے ماہرین کی مدد سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری سیاحت کی صنعت کے فروغ سے کوسٹل ایریاز کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے راستے کھلیں گے۔
اس موقع پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحری سیاحت اپنی استعداد اور تنوع کی وجہ سے کسی بھی قوم کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سیمینار میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلق اہم شخصیات اور مقامی تھنک ٹینکس کے ریسرچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سورس:وی این ایس اسلام آباد











