خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، عوامی شکایات پر غیر معیاری سوڈا  واٹرو جعلی مشروبات کی دو فیکٹریاں سیل

280

پشاور ، 25جون(اے پی پی): خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر جعلی مشروبات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پشاور  میں  ورسک روڈ پنام ڈھیرئی میں گھروں کے اندر واقع مشروبات یونٹس پر چھاپے مارے اور غیر معیاری سوڈا واٹر  و جعلی مشروبات کی دو فیکٹریاں سیل کردیں۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے چار ہزار لیٹر جعلی مشروبات تلف کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا جنکو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

وی این ایس، پشاور