اسلام آباد ، 30 اگست ( اے پی پی (: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ، انکے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ آج سارا پاکستان کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔
یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔ جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے عالمی ادارے خاموش رہتے ہیں۔ آر ایس ایس مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حالات سےنمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے ۔
واضح رہے کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے وزیر اعظم کی کال پر ساری قوم نے لبیک کہتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔
وی این ایس ، اسلام آباد











