سکردو؛سرفرنگہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے  فائنل  مرحلے کا آغاز ہو گیا

276

سکردو، 26 اگست (اے پی پی):دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفرنگا سکردو میں تیسری جیپ اور موٹر سائیکل ریلی کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوگیا ، پہلے دو ایڈیشن کے فاتح بابر خان نے فائنل راؤنڈ کا  باقاعدہ آغاز کیا۔

سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2019 میں ملک کے نامور ریسر نادر مگسی،بابر خان اور چار خواتین ریسر شریک ہیں  جبکہ  گلگت بلتستان سے مشہور ریسر خواجہ مدثر، خواجہ اکرم خان اور امجد خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 فائنل راؤنڈ 52 کلومیٹر پرمحیط ہے، جس میں تمام رائیڈرز انفرادی طور پر ریس لگائیں گے اور ٹائم ٹریک کی بنیاد پر فاتح قرار پائینگے۔

سرفرنگا صحرا میں سرفرنگا بازار بھی قائم کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کی ثقافت، کلچر اور روائیتی کھانے کے سٹال لگائے گئے ہیں۔

وی این ایس، سکردو