قائد اعظم کے وژن  کے مطابق  عمران خان عوام کے اندر چھپی  لازوال محبت کو پاکستان  کا اثاثہ بنانا چاہتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

198

اسلام  آباد،01اگست(اے پی پی ):وزیر اعظم کی  معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان  قانون کی حکمرانی کا پاکستان ہے  جس پر سامراجی قوتیں غاضب ہو گئی تھیں، عمران خان  ان سامراجی  قوتوں  سے پاکستان کو نجات دلانا چاہتے ہیں  تاکہ  عوام کے اندر چھپی لازوال محبت کو  ابھار کر انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ بناسکیں۔

اے پی پی  سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ   فاطمہ جناح باصلاحیات اور نظریاتی  خاتون تھیں ، انہوں  نے ثابت کیا کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتی ہیں اور پر عزم ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  قائد اعظم کا خواتین کو  با اختیار بنانے کا  جو عزم تھا ،عمران خان  اسی عزم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ خواتین کو  سماجی  اور معاشی محاز پر با اختیا بنانا، قانونی تحفظ اور جائیداد میں  حصہ دلانا  اور یکساں مواقع  مہیا کرنا ،یہی اس حکومت کا عزم  ہے۔

وی این ایس،  اسلام آباد