وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نمائندہ   خصوصی برائے سفارتی تعلقات   تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

189

اسلام آباد ، 19 اگست ( اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے  وزیر اعظم کی نمائندہ   خصوصی برائے سفارتی تعلقات اور سابقہ سیکریٹری خارجہ  تہمینہ جنجوعہ  نے ملاقات کی ۔وزارت خارجہ میں  ہونے  والی ملاقات میں  مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک و قوم کے لئے  تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا ۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات تہمینہ جنجوعہ کو فورا جنیوا پہنچ کر اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔

ملاقات میں تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی رہنمائی میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی ۔

وی این ایس ، اسلام آباد