کشمیر اب جلد پاکستان بن  کر رہے گا:سفیر راجہ علی اعجاز

410

ریاض ، (سعودی عرب ) 22 اگست ( اے پی پی ): سعودی عرب  میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری ایک ہی رشتے جڑی قوم ہیں  ،کاغذ اور قلم سے انہیں جدا نہیں کیا جاسکتا ،کشمیر اب جلد پاکستان بن کر رہے گا ۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سفیر کا کہنا تھا کہ  دیار غیر میں پاکستانیوں کا یوم آزادی کے حوالے سے جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،تارکین وطن  ملک کا وہ  سرمایہ ہیں  جنھوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاکر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ راجہ علی اعجاز نے مزید کہا کہ  کشمیریوں کو کاغذ اور قلم کے ذریعے پاکستان سے جدا  نہیں کیا  جاسکتا ۔

تقریب میں  ہزاروں تارکین وطن کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی  جبکہ مقامی گلوکار عاقب علی نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔ تقریب کے آخر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ۔

وی این ایس ، ریاض