جدہ:سعودی قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ نمائش میں پاکستانی اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز

188

جدہ ،24 ستمبر(اے پی پی): سعودی عرب کی 89 ویں سالگرہ پر سعودی عرب کے تمام شہروں میں شاندار تقریبات  کا اہتمام کیا گیا جبکہ جنرل انٹرٹینمنٹ   اتھارٹی کے تعاون سے لگائی گئی نمائش میں  پاکستانی اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز 89واں قومی دن جوش وخروش سے منایا گیا ،شہر شہر تقریبات کا انعقاد ہوا جب کہ  جدہ چیمبرز آف کامرس کے وسیع ہال میں ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا نمائش میں پاکستانی اسٹال بھی موجود تھا جہاں  پاکستانی ثقافت سے متعلق مختلف اشیاء رکھی گئی  تھیں  جسے  شرکا نے بے حد پسند کیا ۔

اس موقع پر  سعودی گلوکاروں اور پاکستانی نوجوان گلوکار نعیم سندھی نے عربی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شان میں عربی میں اور دل دل پاکستان پیش کیا تو ہزاروں سعودی اور پاکستانی کے رقص نے محفل میں رنگ بھر دیا ۔

پاکستانی اسٹال پر آ نے والے سعودی افراد نے پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ دوستی کو سراہا۔

وی این ایس،جدہ