دنیائے سکواش پر راج کرنے والا ملکِ پاکستان اپنا کھویا   ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے

232

اسلام آباد، 24 ستمبر ( اے پی پی):دنیائے سکواش پر راج کرنے والا ملک پاکستان اپنا کھویا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں
ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے سکواش کے میدان آباد کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے متواتر مقابلے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔‌ہر سال کی طرح اس سال بھی گراس روٹ لیول سے بچوں کو سامنے لانے کے لئے نیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد اسلام آباد میں مصحف سکواش کمپلیکس میں کیا گیا۔
اس چیمپئن شپ میں انڈر 13,15,17,19 اور خواتین کی کیٹیگری میں بھی انڈر 19 کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر کیٹیگری کے لئے  انعامی رقم ایک لاکھ روپے مختص کی گئی۔

اس چیمپئن کے پلئیرز کو جونئیر ورلڈ رینکنگ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔کسی بھی کھیل میں مقام حاصل کرنے کے لئے مسلسل اور انتھک جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے، پاکستان میں سکواش کی بحالی اور کھویا عالمی مقام حاصل کرنے ہمیں جان شیر خان، جہانگیر خان کی ضرورت ہے اور ان جیسے ہیروں کی کھوج نکالنے کے کے لئے سکواش فیڈریشن تعریف کی حق دار ہے۔
وہ دن دور نہیں کہ اس طرح ٹورنمنٹ ہمیں سکواش کا عالمی چیمپئن بنانے کی طرف گامزن کے ہوئے ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد