جسے فلسفہ حسینی سمجھ آ گیا وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو گیا: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

289

سیالکوٹ، 08 ستمبر (ا ے پی پی): وجہ تخلیقِ کائنات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے آج سب کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔ اس تقریب کا مقصد تمام مذاہب کو اکٹھا کر کے وجہ تخلیق کائنات حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ،شہدائے کربلا کو عقیدت کا نذرانہ پیش کرنے کے ہر کسی کے انداز اپنے اپنے ہیں کربلا درسگاہ ہے جسے فلسفہ حسینی سمجھ آ گیا وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو گیا۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حسین سب کا ، حسین رب کا کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی انتہا پسندی کی سوچ کشمیری خواتین ، بچوں اور جوانوں کو قید و پابند کی صوبتوں سے گزار رہی ہے ، ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے ایمان کی طاقت سے ڈٹ کر اپنا پیغام دنیا بھر میں دے رہے ہیں آج کشمیر میں کربلا برپا ہے۔ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جہاں ادویات اور کھانے کی قلت ہے نہتے اور معصوم کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مودی کو شکست ہو گی اور کشمیر آزاد ہو گا۔ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جا رہی۔ کشمیریوں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہناتھا کہ ہم ہر فورم پر کشمیریوں کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔

 وی این ایس، سیالکوٹ