زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز  

246

گلگت ، 14 ستمبر ( اے پی پی ): گلگت بلتستان میں زلمی ٹی وی کے اشتراک سے گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا ۔ پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گراؤنڈ میں لیگ کے پہلے روز دو مقابلے کھیلے گئے۔

پہلے مقابلے میں شمشال نے سوست کو پانچ صفر سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شائستہ نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی  جبکہ ثانیہ اور ارم نے ایک ایک گول کیا۔

  دوسرے مقابلے میں چیپرسان نے ہوم ٹیم پاسو کو دو صفر سے ہرایا۔ ملیحہ اور نبیلہ نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

افتتاحی تقریب اور مقابلوں کے موقع پر مقامی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جو بہترین کھیل سے لطف اندوز ہوئی۔

 وی این ایس ، گلگت