وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے باہر بھارت خلاف مظاہرہ میں شریک مظاہرین کیلئے شکریہ کا پیغام

225

نیو یارک،27ستبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے باہر ہزاروں لوگ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ  نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انکا  شکریہ ادا کیا کہ وہ طول و ارض سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آئے ہیں ۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد